رمضان پیکیج:علی امین گنڈا پور نے اجلاس طلب کرلیا

Mar 07, 2024 | 13:36 PM

ایک نیوز : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلا باضابطہ اجلاس آج طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کی زیر صدارت آج دو اہم اجلاس منعقد ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پہلا اجلاس رمضان پیکج اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق ہوگا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ رمضان پیکج کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں رمضان کے مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

 چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، سی ای او پیسکو، جی ایم ایس این جی پی ایل اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دوسرا اجلاس صحت کارڈ اسکیم سے متعلق ہوگا، اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق امور پر غورکیا جائے گا۔

مزیدخبریں