ایک نیوز:سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کےکیس میں حکم امتناعی میں13مارچ تک توسیع کردی گئی۔
پشاورہائیکورٹ کےجسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نےکیس کی سماعت کی۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت نہ ہوسکی ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نےکہاکہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔حکم امتناع بدھ 13مارچ کے دن تک ہوگی،بدھ کے دن اس کیس کو دوبارہ سنے گے۔
واضح رہےکہ سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستیں الیکشن کمیشن نےدیگرجماعتوں میں تقسیم کردی ہیں،جس پرپی ٹی آئی نےپشاورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی ،گزشتہ رو زعدالت نےسماعت ملتوی کرتےہوئےفریقین کونوٹسزجاری کئےاورآج تک حکم امتناعی جاری کیاتھا۔