ایک نیوز:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سےایرانی سفیررضاامیرمغادم کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں ایران کے قونصل جنرل حسن نورین اور سیکرٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ بھی موجودتھے۔
ایران کےسفیررضاامیرمغادم نےمرادعلی شاہ کوتیسری باروزیراعلیٰ بننےپرمبارکباددی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی اور آمد رفت کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت ہوئی،کراچی تا گوادر سے زاہدان تک ریلوے لائن ملانے پربھی گفتگوہوئی۔
ایرانی سفیرکاکہناتھاکہ کراچی اور چابہار بندرگاہیں بہت اہم ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ پاکستانی عوام ایران کو بہت عزت اور احترام سے دیکھتی ہے، ایران اور پاکستان ہمسایہ اور مسلم برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک تجارت کو مزید بڑھا سکتے ہیں، ایران کی کمپنیوں کو سندھ میں کم لاگت ہائوسنگ پروجیکٹ میں کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔
سید مراد علی شاہ کامزیدکہناتھاکہ ایران سندھ میں زراعت کے شعبہ میں بھی کام کر سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیاں بینکنگ سیکٹر پر بھی کام ہونا چاہئے، ایران کےپاکستان اور پاکستان کے ایران میں بینکس ہونے چاہئیں، بینکنگ سیکٹر کے قائم ہونے سے زائرین اور تاجروں کو سہولت ہوگی۔