ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کاامکان

Mar 07, 2024 | 10:45 AM

ایک نیوز:ملک کےمختلف علاقوں میں کہیں بارش اورکہیں برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں دیر،چترال ،سوات میں بارش کا امکان ہے، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی کہیں کہیں بادل برسنےکاامکان ہے،  گزشتہ روز کالام کا درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا ،چترال منفی 3اوردیر منفی 2  ریکارڈکیاگیا ،جبکہ پاراچنار کا درجہ حرارت صفر ڈگری رہا۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنےکہاہےکہ بلوچستان میں ہفتے کو بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہوگا ، نئے اسپیل کے تحت کوئٹہ، سبی، ژوب، گوادر اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، بلوچستان کے کچھ اضلاع میں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے ۔
سردار سرفراز نےکہاہےکہ اتوار کے روز سندھ میں بادلوں کی انٹری ہوگی ،اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی میں بوندا باندی متوقع ہے ، سندھ کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے ۔
چیف میٹرولوجسٹ نےکہاہےکہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں پیر کو بادل برسیں گے،جبکہ کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزیدخبریں