پاک بھارت کےساتھ اپنےتعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں،امریکا

Mar 07, 2024 | 09:53 AM

ایک نیوز:امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھوملرنےکہاہےکہ امریکاپاکستان اوربھارت کےساتھ اپنےتعلقات کوقدرکی نگاہ دیکھتاہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھوملر کاپریس بریفنگ کےدوران کہناتھاکہ امریکابھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کومبارکبادکاخیرمقدم کرتاہے،بھارت اور پاکستان کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پرامن بات چیت کا خیر مقدم کریں گے،بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔

مزیدخبریں