ایک نیوز :وزیر اعظم شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں اور سیلاب کے دوران قابل قدر مدد کو سراہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں کمی آئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے حکومت کے زیر قیادت دیگر پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا، غذائی قلت اور سٹنٹنگ، ضروری حفاظتی خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پولیو ویکسین کا عمل متاثر ہوا، حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو نافذ کر رہی ہے۔
بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ فاؤنڈیشن پولیو وائرس سے بچاؤ میں پاکستان کے لیے مسلسل تعاون کو جاری رکھے گی۔
گفتگو میں مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔