ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتا تھا کہ معیشت تباہ کرنے والاسیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے اور وہ عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کے وارنٹ کے حوالے سے ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کررہے ہیں جو انہوں نے آئی ایم ایف، قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔ عمران خان نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں،میڈیا کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ کیا جو آج یہ عدالتوں کے ساتھ کررہا ہے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔