ایک نیوز: آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان بزنس فورم کی جانب سے25 نکاتی معاشی منشور تجویز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجر آئندہ انتخابات میں اس پارٹی کی حمایت کریں گے، جو ملک کو موجودہ مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے اس منشور پر عمل درآمد کا وعدہ کریگی۔
پی بی ایف لاہور کے صدر اعجاز تنویر نے تاجر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ 25نکاتی اقتصادی منشور کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور ٹیکس دہندگان کے تاجر کو قومی ہیرو کے طور پر تسلیم کرناملک کو معاشی زبوں حالی سے نکالنے کیلئے دو اہم کلیدیں ہیں۔
پی بی ایف لاہور کے صدر اعجاز تنویر کامزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اسٹیبلشمنٹ، سیاست دانوں، اعلیٰ عدلیہ اور بیورو کریسی کو معیشت کے ایک چارٹر تک پہنچنا ہوگا تاکہ ملک کو بدترین مالیاتی بحران اور بدانتظامی سے نکالا جا سکے۔
اعجاز تنویر کا کہنا تھا کہ صنعت کاری کو پہلی ترجیح دے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تیسریی ترجح پر دھکیل دے ۔ قومی، صوبائی اور ضلعی پالیسیوں میں تاجروں کے کیلئے20 فیصد کوٹہ مختص، ایف پی سی سی آئی کے صدر کو موثر کاروباری پالیسیاں وضع کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا رکن مقرر کرنا۔ پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل ملز، سرکاری پاور ہاسز وغیرہ سمیت قومی کارپوریشنز کی نجکاری کا مطالبہ کیا گیا۔
پی بی ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس متعارف کرانا اور صنعتی قرضوں کی صفر شرح پر فراہمی، ایف بی آر سے بدعنوانی سے پاک اور کاروبار دوست ڈیجیٹل پالیسیوں، قومی ایوارڈز میں برآمد کنندگان اور کاروباری برادری کیلئے 25 فیصد کوٹا اور اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔