شبِ برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

Mar 07, 2023 | 22:33 PM

ایک نیوز :ملک بھر میں  شب برات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

یوں توشعبان المعظم کا سارا مہینہ برکت والا ہے لیکن شعبان المعظم کی 15ویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے، شب کے معنی رات اور برات کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔

روایات میں ہے کہ اس رات اللہ رب العزت کی اپنی مخلوق پرخصوصی رحمتیں ہوتی ہیں۔

 عرب قبائل میں سے سب سے زیادہ بکریاں پالنے والا قبیلہ بنو کلب تھا، اس رات میں اللہ رب العزت قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

اسی مناسبت سے بعد  عبادات اور مناجات کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔ جس میں ﷲ تعالٰی کے حضور گناہو ں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت ،مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ لوگ اللہ کو پیارے ہوجانے والوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کریں گے۔

مزیدخبریں