ایک نیوز : پاکستان میں رواں سال کے دوران 9 فیصد گندم شارٹ فال کا امکان ہے۔گندم اور آٹا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان کی ضرورت 30 ملین ٹن ہے،پیداوار 26 ملین ٹن ہوگی جبکہ ایک ملین ٹن موجود ہے۔ پاکستان کو اس سال 3 ملین ٹن گندم شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔
وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق شارٹ فال کی وجہ ہدف سے 15 لاکھ ایکڑ کم کاشت ہونا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا67 لاکھ ٹن سرکاری خریداری کا ہدف مقرر کردیا ہے جبکہ پنجاب 35 لاکھ ،سندھ حکومت 14لاکھ ٹن خریدے گی۔
وزارت فوڈ سکیورٹی پاسکو کو 18 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ ملا،خریداری کے انتظامات مکمل ہیں۔