ایک نیوز : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی کاکہنا ہے کہ فلموں کا شوق نہیں تھا خاندان کی مالی مدد کیلئے فلم انڈسٹری جوائن کی تھی۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی گزشتہ 25 برسوں سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنا فلمی کیریئر 1996 میں بنگالی فلم ’بیئر پھول‘ سے کیا، جس کے بعد وہ ہندی فلموں کی جانب آئیں، ان کی پہلی ہندی فلم ’راجہ کی آئے گی بارات‘ تھی۔
رانی مکھرجی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اپنی نوجوانی میں وہ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں تھیں، ان کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے تھا لیکن ان کے والدین فلموں کے حوالے سے گھر پر کوئی بات نہیں کیا کرتے تھے۔
2برس فلموں سے دور رہنے کے بعد اس ماہ رانی مکھرجی ایک بار پھر فلم میں پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گی، ان کی نئی فلم ’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ ہے۔
حقیقی زندگی کے حالات پر مبنی اس ڈرامہ فلم میں 44 سالہ رانی مکھرجی ناروے میں رہنے والی ایک بھارتی خاتوں کا کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم میں ان کے نوجوان بچے انہیں ان فٹ ماں قرار دے کر الگ کردیئے جاتے ہیں۔