ایک نیوز :سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ ماہر امراض قلب نے ہارٹ اٹیک کے بعد کلیئر کر دیا ہے اور اب ایکسر سائز شروع کردی ہے۔
کئی ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے فلم بینوں کے دل موہ لینے والی 47 سالہ سشمیتا سین نے پرستاروں کو اپنی صحت کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک حالیہ انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا کہ انہیں ان کے ڈاکٹروں نے گھر پر چند ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔
اداکارہ کو دل کے شدید دورے کے چند روز بعد ڈاکٹروں نےا سٹریچنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کرنے کے علاوہ انہیں اسٹنٹ لگائے گئے۔
ہولی کے موقع پر سشمیتا سین نے ایک تصویر اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اسٹریچنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ 2 مارچ کو سشمیتا سین نے یہ خبر دی تھی کہ انہیں دو روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا، انہوں نے ہارٹ اٹیک کے بعد ڈاکٹروں سے درخواست کی تھی کہ ان کی صحت کی کیفیت اور اسپتال میں داخل ہونے کی کسی کو خبر نہ ہو۔