امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کاغیراعلانیہ دورے پربغداد پہنچ گئے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کاغیراعلانیہ دورے پربغداد پہنچ گئے
کیپشن: US Defense Secretary Lloyd Austin arrived in Baghdad on an unannounced visit

 ایک نیوز :امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن عراق پرحملے کی 20برسی سے چند ماہ قبل غیراعلانیہ دورے پربغداد پہنچ گئے۔


 امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے دورے کا مقصد امریکہ اور عراق کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی دوبارہ توثیق کرنا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ہم بغداد میں اترے ہیں۔ میں یہاں امریکہ اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توثیق کرنے کے لیے آیا ہوں۔ ہم ایک زیادہ محفوظ، مستحکم اور خودمختار عراق کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

 امریکی وزیر دفاع 20 مارچ 2003 کو عراق پر امریکی حملے کی بیسویں برسی سے چند روز قبل یہ دورہ کر رہے ہیں۔

2003 میں امریکہ نے حملہ کرکے صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ بعد ازاں صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر پھانسی دے دی گئی تھی۔