نورا فتیحی کااکشے کمار کے ساتھ بیلی ڈانس ،ویڈیووائرل 

نورا فتیحی کااکشے کمار کے ساتھ بیلی ڈانس ،ویڈیووائرل 
کیپشن: Belly dance by Noora Fatihi with Akshay Kumar, video viral

ایک نیوز : سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں نورا فتیحی سوپر اسٹار اکشے کمار کے امریکہ میں دی انٹرٹینرس ٹور کے دوران اسٹیج پر زبردست بیلی ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

 انسٹینٹ بالی ووڈ نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر تازہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔

یڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نورا فتیحی ریڈ کلر کی شارٹ اور اسٹائلش ڈریس میں اسٹیج پر شاندار ڈانس کررہی ہیں۔

 دراصل، اس ویڈیو میں نورا فتیحی بالی ووڈ فلم ستیہ میو جیہ تے 2 کے اپنے پاپولر سانگ ’کوسو کوسو‘ پر زبردست بیلی ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نورا فتیحی کے قاتلانہ ڈانس مووس دیکھنے لائق ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آپ بھی نورا کے اس غضب ڈانس کی تعریف کرنے سے خود کو نہیں روک پائیں گے۔

نورا فتیحی کا یہ ویڈیو امریکہ میں حال ہی میں ہوئے بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار کے انٹرٹینرس ٹور کے دوران کا ہے۔

سوشل میڈیا پر نورا فتیحٰ کے اس شاندار ڈانس ویڈیو نے آگ لگادی ہے۔فینس نورا کے اس ویڈیو پر جم کر لائیک اور کمنٹ کررہے ہیں۔

نورا فتیحی کے علاوہ سوپر اسٹار اکشے کمار کے اس یو ایس ٹور کا حصہ کئی اور فلمی ستارے بھی رہے۔ جن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مونی رائے، سونم باجواہ، دشا پٹانی اور اپارشکتی کھرانہ کا نام شامل ہے۔ اس سے پہلے اس ٹور کے دوران اکشے اور نورا کے ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوچکے ہیں۔