ایک نیوز :حافظ آباد پولیس محافظ اہلکارکی آن ڈیوٹی وردی میں رات ایک بجے بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی۔
بچے کے والد کے مطابق گشت پرمعمورمحافظ اہلکاروں نے رات ایک بجے عادل شہزاد کے گھرجعلی ریڈ کیا کہ تمہارے بیٹے نے محلے کی لڑکی کو اغوا کیا جبکہ میرا بیٹا گھرپرموجود تھا۔2اہلکاروں نے گن پوائنٹ پر گھروالوں کا بٹھائے رکھا،کانسٹیبل راناعرفان، 17سالہ فیضان کو کھیتوں میں لے گیا۔کانسٹیبل رانا عرفان نے کھیتوں میں لے جاکر گن پوائنٹ پر فیضان کے ساتھ بدفعلی کی۔جعلی ریڈ کرنےوالے محافظ سکواڈ کے جوانوں نے بچے کو ماردینے کا خوف دلاکر50ہزارروپے رشوت وصول کی۔
متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ حافظ آبادپولیس نے پیٹی بندبھائی کو بچانے کے لئے بدفعلی کی بجائے بوس وکنار کا مقدمہ درج کرکے راناعرفان کو گرفتارکرلیا ۔حافظ آباد:پولیس نے اپنے اہلکاروں کابچانے کے لئے مبینہ طورپر5لاکھ رشوت لی ۔حافظ آباد:پولیس اہلکاروں سے وصول رشوت میں سے1لاکھ 75ہزارروپے مدعی کو دیکر زبردستی تھانہ میں بٹھاکر اشٹام پرصلح نامہ لکھوالیا۔
متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ :جعلی ریڈ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن شاہد وڑائچ نے حقائق جاننے کے لئے تفتیشی کوطلب کرلیا۔