ایک نیوز :ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ٹرین میں مسافروں کو جوس پلا کر لوٹنے والا عادی مجرم گرفتار کرلیا ۔
ریلویزپولیس کاکہنا تھا کہ ملزم نے چند روز قبل ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں 4 مسافروں کو نشہ آور مینگو جوس پلا کر لوٹ لیا تھا۔ملزم محمد اجمل نے ٹرین میں عاکف عرفان، شفیع اللہ، محمد نبی اور فراق حسین کو لوٹا تھا۔ملزم نے مسافروں کی جیب سے 3 ہزار سعودی ریال، 3 سو یورو اور 6 ہزار پاکستانی روپے اور دیگر دستاویزات چوری کی تھیں۔
ریلویز پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس خانپور میں مقدمہ درج رجسٹر تھا۔ملزم محمّد اجمل بیشتر مقدمات میں پولیس کو پہلے سے ہی مطلوب تھا ۔
ریلویزپولیس کے مطابق ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔