ایل ڈی اے نے اینٹی کرپشن  کو کمرشل تعمیرات کا ریکارڈفراہم کردیا

Mar 07, 2023 | 21:16 PM

ایک نیوز : ایل ڈی اے نے محکمہ اینٹی کرپشن کو سابق دور حکومت میں منظور ہونے والی کمرشل تعمیرات اور نجی ہاوسنگ سکیموں کا مطلوبہ ریکارڈ فراہم کردیا۔

 ایل ڈی اے حکام نے ریکارڈ مکمل فراہم کرنے کے لیے آج تک کا وقت لیا تھا۔ایل ڈی اے کی جانب سے جزوی ریکارڈ گزشتہ روز جمع کرا دیا گیا تھا
 اینٹی کرپشن پنجاب نے ایل ڈی اے سے 20ستمبر 2018 سے 13جنوری 2023 تک منظور ہونے والی تمام ہاوسنگ سکیموں اور کمرشل عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی۔

مزیدخبریں