پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور انصاف فاؤنڈیشن سے ریکارڈ طلب

 پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور انصاف فاؤنڈیشن سے ریکارڈ طلب
کیپشن: Records sought from Punjab Textbook Board and Insaf Foundation

ایک نیوز :محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب لاہور ریجن (اے) نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور انصاف فاؤنڈیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
 محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پرچیز اور پرنٹنگ کا گزشتہ5سال کا ریکارڈ ، بجٹ اور اخراجات، دیگر ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ  ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ 8مارچ کو ریکارڈ کے ہمراہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب ریجن(اے) میں پیش ہوں گے۔