ایک نیوز :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو واقعی خطرہ ہے۔مجھ پر 5خود کش حملے ہو چکے پھر بھی عمران خان کی ریلی میں جا رہا ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا ایک نیوز کے پروگرام’’سوال تو ہوگا‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور ادارہ عظیم ہے۔سیاسی عدم استحکام معاشی استحکام کا ضامن ہے۔آرمی چیف نے کہا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔ملک پر ایک دباؤ آنے والا ہے۔فوج اور قوم نے دباؤ کا مقابلہ مل کر کرنا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی بقا کی خاطر سمجھوتے کی بات کی۔ عمران خان کی کسی سے لڑائی نہیں چاہتا، اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔جیل کاٹنے کے بعد زیادہ بہادر بن کر نکلا ہوں۔یہ عمران خان کو نا اہل کرناچاہتے ہیں۔