ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکاتحریک انصاف کی عدلیہ بچاؤ ریلی پرعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے کہنا تھا کہ تم عدلیہ کی فکر چھوڑو،اپنی فکر کرو بیٹا جی ۔عدلیہ کیلئے ریلی نکال رہا ہے عدلیہ بلاتی ہے تو جواب آتا ہے عمران خان دستیاب نہیں۔یہ عدلیہ بچاؤ ریلی نہیں عمران خان کو عدل سے بچاؤ ریلی ہے ۔
شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان !یہ عدلیہ بچاؤ تب کہا تھا جب عدلیہ نے کہا تم آئین شکن ہو اس وقت عدلیہ بچاؤ کا خیال نہیں آیا جب جج زیبا کوکہا تھا تمہیں چھوڑوں گا نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوگا ضرور ہوگا مگر کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں۔پہلے انصاف ہونا باقی ہے ۔پہلے فیصلہ ہوگا پھر الیکشن ہوگا۔ایک طرف فتنے کی 2پیشیاں دوسری طرف بے گناہ نواز شریف کی 200پیشیاں ہیں۔
مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز کاعمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بزدل آدمی جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل تب کرنا تھا جب تم وزیراعظم تھے ۔جیسے ہی جنرل باجوہ ریٹائرہوا کہتا ہے کورٹ مارشل کرو۔عمران خان جانیوالے کا گریبان اور آنے والے چیف کے پیر پکڑتا ہے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ چور اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ ۔ عمران خان کے خلاف کیسز سچے ، پیش ہوتا ہے تو پھنستا ہے۔ عمران خان فارن فنڈنگ کے اکاؤنٹس چھپائے۔ عمران خان نے اپنی بیٹی بھی قوم سے چھپائی۔ عمران خان کے بھاشن سن سن کر کان پک گئے ۔ عمران خان عوام کو خوف کا بت توڑنےکا کہتا ہے۔پولیس ضمانت پارک پہنچی تو عمران خان چارپائی کے نیچے چھپ گیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے میری عمر 72سال ہے۔72سال کی عمر کا شخص چوری کر سکتا ہے تو جیل کیوں نہیں جا سکتا؟ نواز شریف جیل جانے کے ڈر سے کبھی عمر کے پیچھےنہیں چھپا۔
مریم نواز نے جلسے میں ’’عمران گیڈر ‘‘کے نعرے لگوا دئیے
مریم نواز کاکہنا تھا کہ ایک بزدل ہمارے سروں پر لا کر کھڑا کر دیا گیا ۔چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں لیکن عمران خان کی ٹانگ کا پلاستر نہیں کھل رہا۔وکیل نے عمران خان کی معذوری کی حالت ہے عدالت پیش نہیں ہو سکتے ۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار سے پوچھتی ہوں موت یاد ہے؟ اس وقت موت یاد نہیں تھی جب ثاقب نثار نے کسی کے کہنے پر نواز شریف کو سزا دی۔ثاقب نثار نے تحریک انصاف کی الیکشن کمپین چلائی۔جس نے سچ بولنا ہو وہ مرنے کا انتظار نہیں کرتا۔ثاقب نثار نے کہا میرا وائٹس ایپ ہیک ہو گیا۔بدنام زمانہ جے آئی ٹی جب بنی تب واٹس ایپ ہیک نہیں ہوا۔تمہارا واٹس ایپ ہیک نہیں ہوا پاکستان کی ترقی ،غریب کی روٹی ہیک ہو گئی۔تمہارا واٹس ایپ ہیک نہیں ہوا عوام کا مستقبل ،نوجوانوں کا مستقبل ہیک ہو گیا۔
مریم نواز کامزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے کہا عمران خان کو صادق اور امین کا پورا سرٹیفکیٹ نہیں دیا ۔ثاقب نثار نے عمران خان سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا۔ثاقب نثار عوام آج پوچھتی ہے ایک نااہل، نالائق شخص کے حوالے پاکستان کا مستقبل کیوں دیا؟