ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دیدی۔ لاہور میں عورت مارچ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لیکر مقامی ہوٹل تک دوپہر 2 بجے سےشام 6 بجے تک ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوار حسین نے عورت مارچ منتظمین کی درخواست پر سماعت کی۔
عورت مارچ منتظمین اور ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے بعد عدالت کو آگاہ کیا کہ عورت مارچ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لیکر مقامی ہوٹل تک ہوگا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عورت مارچ انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرکوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں ہوگا اور مارچ میں آئین پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے۔