خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا

خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا
کیپشن: Khawaja Saad Rafiq indicated the delay in the elections

ایک نیوز :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں؟ پتا نہیں ہے، یہ بات فیصلے دینے والے بھی جانتے ہیں کہ نہیں؟

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہلے ایک جعلساز کو ہیرو بنایا، پھر اصل ہیروز کو زیرو بنایا، پھر ایسے فیصلے دیے جن سے ریاست کی چولیں ہل گئیں۔ کیا کھچڑی پکانے والے نہیں جانتے تھے کہ یہ کھچڑی بھی کھانا پڑے گی؟

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تو سارے حصے دار تھے، آج آپ کہہ رہے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر الیکشن کرادو۔