ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چودھری پرویزالہٰی کو تحریک انصاف کا باقاعدہ صدر مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کے وسط میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر کا عہدہ آفر کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران ان کے لیڈر اور محسن ہیں، کیونکہ مجھے انہوں نے ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنایا میں یہ احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔