گورنرخیبرپختونخواغلام علی نےالیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیدیا 

Mar 07, 2023 | 19:05 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: صوبے میں عام انتخابات کیلئے گورنرخیبرپختونخواغلام علی نے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ٹیم کو کل مشاورت کیلئے بلالیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد دفتر آنے کی دعوت دے دی، آپ کی الیکشن کمیشن آمد ہمارے لئے باعث عزت ہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا خط میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم انتخابات کیلئے کل مکمل تیاری کرکے آئے۔

الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخواسے مشاورت کیلئے3رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔3رکنی ٹیم میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سپیشل سیکرٹری،ڈی جی لا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبرپختونخوا سے رابطہ کر لیا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو کہا گیا ہے کہ آپ یہاں آ جائیں تو بامعنی مشاورت ممکن ہو جائے گی۔

مزیدخبریں