مریم نوازکادورہ شیخوپورہ،مقامی قیادت کے اختلافات کرسامنے آگئے

مریم نوازکادورہ شیخوپورہ،مقامی قیادت کے اختلافات کرسامنے آگئے

ایک نیوز:مریم نواز کے دورہ شیخوپورہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سےمقامی قیادت کےاختلافات کھل کرسامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے دو وفاقی وزراء جاوید لطیف اور رانا تنویر حسین نے ورکرز کنونشن کی الگ الگ تاریخیں دےدی۔
ذرائع  کے مطابق جاوید لطیف 7مارچ جبکہ رانا تنویر حسین 14مارچ کو ورکرز کنونشن کی میزبانی کریں گے۔ دونوں گروپوں میں تنظیموں کی سطح پر شدید اختلافات ہیں۔دونوں وزراءپی پی 139۔141.142میں اپنے اپنے امیدوران لانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔
شیخوپورہ میں پارٹی اختلافات کا معاملہ میاں نوز شریف کے پاس بھی پہنچ گیا ہے۔ ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ نواز شریف اور مریم نواز کریں گی۔وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے قریبی ساتھی چند روز قبل علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔