ایلون مسک کی سوموریسلر سے کشتی کی پرانی تصویروائرل

Mar 07, 2023 | 17:19 PM

ایک نیوز :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کی سوموریسلر سے کشتی کی پرانی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی ۔جس میں وہ روایتی لباس پہنے کشتی لڑ رہے ہیں۔

ٹویٹرصارف کا تصویر شیئرکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارب پتی ایلون مسک ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں اور اکثر مختلف چیزوں پر پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔اکثرپوسٹس ہنگامہ بھی برپاکردیتی ہیں۔

ایلون مسک نے ٹویٹرصارف کوجواب دیا کہ یہ 8سال پرانی تصویر ہے ۔

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کی سوموریسلر سے کشتی کی پرانی تصویر کو2دن قبل شیئرکیاگیا اور اسے ابتک19ہزار سے زائد بارلائیک کیاجاچکا ہے ۔بہت سے کمنٹس بھی کئے گئے۔

مزیدخبریں