ایک نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیس بناکر بیٹے سے فرضی تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔پاکستان میرے خلاف جھوٹے کیس بنانےکی سزا بھگت رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ 2018جولائی ابوظہبی ایئرپورٹ پرآپ نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ کروانے والے اور لکھوانے والے اور ہیں،وہی بات آج ثابت ہوئی،کبھی آپ کو باہر بھیجا جارہا ہے کبھی اندربھیجا جارہا ہے،یہ سسٹم کب تک چلے گا؟
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیس بناکر بیٹے سے فرضی تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔جس کی سزا آج پاکستان بھگت رہا ہے، ثاقب نثار کی سربراہی میں جن جج صاحبان نے ذاتی مفادات کی خاطر جھوٹی سزا دی کیا ان کے خلاف آرٹیکل 6کی کاروائی نہیں بنتی۔
ہمارے خلاف جھوٹے کیس بناکر بیٹے سے فرضی تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا جس کی سزا آج پاکستان بھگت رہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف ثاقب نثار کی سربراہی میں جن جج صاحبان نے ذاتی مفادات کی خاطر جھوٹی سزا دی کیا ان کے خلاف آرٹیکل چھ کی کاروائی نہیں بنتی pic.twitter.com/pL8vHt4L1s
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) March 7, 2023