ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر کی ہولی مناتے ہوئے تصویر وائرل

ZAB junior celebrated holi
کیپشن: ZAB junior celebrated holi
سورس: google

ایک نیوز : سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بھتیجے ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر کے ہولی مناتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی، لاکھوں پاکستانیوں کی جانب سے خیرمقد م کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ذوالققار علی بھٹو جونئیر کراچی کے کالیکا دیوی کے مندر میں ہندو شہریوں کے ہمراہ ہولی مناتے نظر آرہے ہیں ۔ ان کے چہرے اور کپڑوں پربھی رنگ لگا ہے جبکہ ان کے ساتھ کھڑے درجنوں شہریوں کے چہرے اور کپڑے بھی شوخ رنگوں سےرنگ چکے ہیں ۔ ان کے اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ 

یادرہے اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یومِ عاشور کے موقع پر کراچی میں اپنے گھر کے باہر نذر و نیاز کے لیے برتن دھوتے نظر آرہے ہیں۔سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے بھتیجے ذوالفقارجونیئر کی اس سے قبل کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہیں لیکن شعبہ آرٹ سے بہت لگا ؤرکھنے والے ذوالفقارجونیئرکی حالیہ ویڈیو جس میں وہ یوم عاشورکے روز کالا لباس، لال ٹوپی پہنے نذر و نیاز کے لیے برتن دھو رہے تھے  ذوالفقار علی بھٹو سیاست سے دوراپنی من موجی زندگی جیتے ہوئے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔