بل ادا نا کرنے پر صدر کی رہائش گاہ کی بجلی منقطع

Mar 07, 2023 | 15:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بل کی عدم ادائیگی پر کراچی  میں صدر  مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق  26 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔  ترجمان کے الیکٹرک  کا کہناہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے 6ماہ سے بل ادا نہیں کیا تھا۔ بجلی منقطع کرنے سے قبل اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا ۔اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھی رہائش گاہ ہے اسکی بھی بجلی بند کردی گئی ہے۔ 

انچارج  اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈیپارٹمنٹ دیتا ہے، بجلی کاٹنے پر ڈی جی فارن آفس اور ڈی جی پی ڈبلیو  ڈی کو کئی بار بتایا ہے۔

انچارج کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں غیر ملکی وفود  بھی آ کر  ٹھہرتے ہیں۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں فارن آفس، ایوان صدر  اور  پی ڈبلیو ڈی کے  دفاتر  بھی ہیں،  اسٹیٹ گیسٹ  ہاؤس کے 21  سرونٹ کوارٹرز  میں ملازمین  بھی رہائش پذیر  ہیں۔


انچارج کا کہنا ہےکہ 18 دن سے بجلی نہ ہونے سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے امور بری طرح متاثر ہیں۔

مزیدخبریں