اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

Mar 07, 2023 | 15:38 PM

ایک نیوز : اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچ گئیں۔آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی ڈیڈ باڈیز لاہور پہنچیں، جن میں ایک خاتون کی ڈیڈ باڈی بھی شامل ہے۔ میتیں تیونس سے براستہ جدہ سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کے ذریعے لاہور لائی گئیں۔

اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے نمائندے نے ڈیڈ باڈیز وصول کرکے ورثاء کے حوالے کردیں۔ ساتوں افراد کی ڈیڈ باڈیز گجرات ڈویژن روانہ کردی گئیں۔

مزیدخبریں