مائرہ خان کو بچھو نے کہاں کاٹا؟ اداکارہ کے بڑے انکشافات

Mar 07, 2023 | 15:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ 2 مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو کر موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان اپنےساتھی اداکار نعیم حق کے ہمراہ نجی پروگرام میں  ذاتی زندگی سمیت شوبز انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا۔ مائرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے سوات کے ایک قبرستان میں سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کاٹ لیا۔

اداکارہ کا مزید اس پر کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کے پاؤں پر کوئی چیز کاٹ گئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر ڈال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں ایک مقامی خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا تھا۔ مائرہ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ میں مرنے والی ہوں اور یہ میرا آخری وقت چل رہا  ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ اس ہی مہینے میں دوسری مرتبہ ایک اور خطرناک واقعہ پیش آیا تھاجہاں سوات سے واپسی میں پہاڑی اور کھائی کے درمیانی راستے میں  ان کی گاڑی کے بریک فیل ہو گئے اور گاڑی پہاڑی پر چڑھانی پڑی۔

مزیدخبریں