فرح شہزادی منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے افسران کےخلاف شکایت درج

فرح شہزادی منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے افسران کےخلاف شکایت درج
کیپشن: فرخ شہزادی منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے افسران کےخلاف شکایت درج

ایک نیوز: فرح شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ایف آئی اے افسران کےخلاف شکایت درج کرادی گئی۔درخواست  کی کاپی سیشن جج لاہور کو بھی ارسال کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی کے وکیل اظہر صدیق  نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی ۔ وکیل اظہرصدیق نےکہا کہ اینٹی کرپشن سے اسی نوعیت کے مقدمہ خارج ہو چکا ہے۔ ایف آئی اے میں 28 فروری کو مقدمہ درج ہوا 2مارچ کو وارنٹ گرفتاری جاری کروا لیے گیے۔ ایف آئی اے نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ مجسٹریٹ سے وارنٹ گرفتاری لینا غیر قانونی ہے۔ڈی جی ایف آئی اے اختیار سے تجاوز کرنے والے افسر کے خلاف کاروائی کرے ۔

وکیل اظہرصدیق نے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے فرخ شہزاد کے خلاف وارنٹ کی درخواست بھی واپس لینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ کی سہیلی فرح شہزادی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے پر ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس حوالے سے اظہر صدیق نے درخواست ایف آئی اے میں جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کا یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ اس معاملے میں پڑے، اینٹی کرپشن پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کرچکا ہے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد اس کا اخراج بھی ہو چکا ہے۔