12 سے زائد تھانوں کو 3 سال سے مطلوب مسٹر فراڈیا گرفتار

Mar 07, 2023 | 13:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والا مسٹر فراڈیا آخر پولیس کے شکنجے میں آ گیا۔
رپورٹ کے مطابق  فراڈئیے کو 3 برسوں سےایک درجن سے زائد تھانوں کو تلاش تھی۔خسرو مرزا کئی شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا چکا ہے ۔ڈیفنس کے رہائیشی خسرو مرزا کو گلبرگ انویسٹیگیشن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ 
خسرو مرزا کےخلاف جعلسازی اور اقدام قتل کے ایک درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ملزم نے اپارٹمنٹس اور قیمتی گاڑیوں کے نام پر شہریوں کو دھوکا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق خسرو مرزا نے کروڑوں روپے کے چیک متاثرین کو دیے جو کبھی کیش نہ ہوئے۔جھانسہ دینے کے بعد خسرو مرزا غائب ہوجایا کرتا تھا۔ملزم خسرو مرزا تین برسوں سے شہریوں کے ساتھ جعلسازی کر رہا تھا ۔ملزم کے خلاف ڈیفنس، درخشاں، فیروز آباد، قائد آباد، گلبرگ اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔پولیس ملزم سے تفتیش کرتے ہوئے اسکے ساتھ فراڈ میں شامل افراد کی بھی معلومات لینے کی کوشش کرہی ہے۔

مزیدخبریں