پشاور زلمی نےلاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست  دیدی

Mar 07, 2023 | 13:42 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی اور 19 اعشاریہ 3 اوور میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کے صائم ایوب نے 68، کپتان بابر اعظم نے 50 اور ٹام کوہلر نے 36 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4، زمان خان، حارث رؤف اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

لاہور قلندرز 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 172 رنز بنا سکی۔قلندرز کے طلعت حسین نے 63، کپتان شاہین آفریدی نے 52 اور سکندر رضا نے 20 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے 3،3 جبکہ عظمت اللّٰہ نے 2 اور عامر جمال نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

ٹاس کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز نے 7 میچ کھیل کر 6 جیتے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔

مزیدخبریں