یوریا کھاد بلیک میں فروخت، انتظامیہ کے نوٹس پر ڈیلرز کی ہڑتال

یوریا کھاد بلیک میں فروخت، انتظامیہ کے نوٹس پر ڈیلرز کی ہڑتال

ایک نیوز: عارف والا میں کھاد ڈیلرز کنٹرول ریٹ پر کھاد فروخت کرنے سے صاف انکاری ہو گئے، انتظامیہ نے حرکت میں آئی تو کھاد ڈیلرز نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کردی، جبکہ کسانوں کھاد ناملنے پر زہنی ازیت میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عارف والا میں انتظامیہ یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حرکت میں آئی تو کھاد ڈیلرز نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کردی۔ عارف والا اور مضافاتی علاقوں میں فرٹیلائزر ایسوسی ایشن نے دکانوں کو تالے لگا کر کھاد کی فروخت بند کردی صوبائی صدر پاکستان اتحاد چوہدری رضوان اقبال کا کہنا ہے اگر بروقت کھاد کی فراہمی یقینی نا بنائی گئی تو گندم کی اوسط فی ایکڑ پیداوار میں غیر معمولی کمی آئے گی
دوسری جانب کھاد ڈیلرز کا کہنا ہے جب تک انتظامیہ روپے میں نرمی اختیار نہیں کرتا ہڑتال جاری رہے گی۔ کسانوں نےمطالبہ ہے کہ اعلی حکام ہنگامی بنیادوں پر صورتحال پر ایکشن لیں کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-07/news-1678178825-8602.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-07/news-1678178825-9906.mp4