پاکپتن: اوباش نوجوان کی ذہنی معزور  شادی شدہ خاتون سے زیادتی

Mar 07, 2023 | 13:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکپتن میں  اوباش نوجوان نے ساتھی کی مدد سے ذہنی معزور   شادی شدہ خاتون سے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے شور پر اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔تھانہ لوریام پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری عمل  میں نہیں لاسکی ہے۔ورثا نےحکومت سے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے علاقہ 5 فور ایل میں 52 سالہ ذہنی معذور خاتون زلیخاں بی بی  کو اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔  ملزم  کوموقع پر متاثرہ خاتون کے ورثاء  کی جانب سے  پہنچنے پر پکڑ لیا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ملزم کے عزیز و اقارب کی جانب سے  متاثرہ خاتون کے گھر کر دھابا بول دیا گیا تھا۔ متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ شورو واویلہ ہونے پر مرکزی ملزمان ماجد کے عزیز واقارب ڈنڈے  اور کلہاڑیاں لیکر  اسے چھڑوانے کیلئے آ گئے تھے۔ مرکزی ملزم اور اسکے پنجاب ساتھیوں نے متاثرہ خاتون کے بھائی اور بہن کو بھی  بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں