ایک نیوز: جہلم میں 16 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں بھی ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہلم میں زیادتی کے کیس میں کمی واقع نہیں ہو سکی ہے کمسن لڑکیوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جہلم،تھانہ کالا گجراں کی حدود میں 16 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔دو ملزمان لڑکی کو گھر سے اغواء کرکے ویران مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ملزمان کیخلاد مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
واضح رہے کہ جہلم میں 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر 13 سال کی لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام تھا اور ملزم زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بناتا رہا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اور لڑکی ایک ہی محلے کے ہیں اور جو بھی ہوا رضا مندی سے ہوا تھا۔