ساہیوال: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیل وارڈن جاں بحق

ساہیوال: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیل وارڈن جاں بحق

ایک نیوز: ساہیوال،پل بارشن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ جیل وارڈن جابحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال کا ملازم وارڈن یسین گھر جا رہا تھا کہ تین موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔نا رکنے پر ملزمان نے جیل وارڈن کو پیچھے سے گولی ماری جو اس کے سر میں لگی اور جیل وارڈن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ 

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ یا دشمنی پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ اے ایس آئی عاصم اور شاہد نے واردات کرنے والے دو ڈاکوؤں کو روکا جس پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ سے اے ایس آئی عاصم موقع پر اور شاہد اسپتال پہنچ کردم توڑ گیا۔

فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں  پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس اہلکار نے مقدمہ بازی کی رنجش پر عدالت میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔