ایک نیوز: لاہور ہاہیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر مدعی نے ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے ضمانت خارج ہوتے ہی کمرہ عدالت سے دوڑ لگا دی لیکن مقدمہ کے مدعی نے ملزم کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد ملزم اور مدعی میں دھکم پیل بھی ہوئی تھی۔ ملزم کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا۔تاہم مدعی نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کے ملزم کی فرار کی کوشش خاتون پولیس اہلکار نے ناکام بنا دی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم عبدالرزاق نے بھاگنے کی کوشش کی تھی جب خاتون سب انسپکٹر نے ملزم کو کالر سے پکڑ لیا تھا۔ ملزم عبدرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔ جس کے بعد ملزم نے عدالت سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن خاتون سب انسپکٹر نے ملزم کو کالر سے پکڑ لیا تھا۔ خاتون پولیس اہکار نے ملزم کے بازو کپڑے سے باندھ دیے تھے۔