عمران خان اب بھی مقبول ترین،نوازاوربلاول برابر،گیلپ سروے

 عمران خان اب بھی مقبول ترین،نوازاوربلاول برابر،گیلپ سروے
کیپشن: عمران خان اب بھی مقبول ترین،نوازاوربلاول برابر،گیلپ سروے

ایک نیوز: عمران خان اب بھی مقبول لیڈر،نواز اوربلاول مقبولیت کے پیمانے برابر گیلپ پاکستان نے فروری 2023 کے پہلے 20 روز میں کیے گئے قومی نمائندہ سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ عمران خان اب بھی مقبول ترین لیڈرہیں۔

گیلپ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے ملک میں مہنگائی اورمعاشی عدم استحکام کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو ٹھہرایا ہے، کیونکہ 62 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بجائے پی ڈی ایم ہے۔ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی یا ان کے گھر کے کسی فرد کی ملازمت جاچکی ہے۔

سروے کےمطابق اگرایماندار سیاسی ارکان اورٹیکنوکریٹس پرمشتمل کوئی نئی پارٹی بنائی جاتی تو 53 فیصد لوگ اپنی موجودہ پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی کو ووٹ دیتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت میں خاص کمی نہیں آئی۔ گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانی ان کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔دوسرے نمبر پرنواز شریف اور بلاول بھٹو مقبولیت کے پیمانے پر برابراترے۔ 36 فیصد پاکستانی ان دونوں کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔

سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ نواز شریف واپس آئیں۔مسلم لیگ (ن) کے 91 فیصد ووٹر کی بھی یہی خواہش ہے کہ نواز شریف ان کے درمیان موجود ہوں۔

سروے میں چاروں صوبوں، شہری اور شہری علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریباً 2000 لوگوں سے جوابات پوچھے گئے تھے۔