ایک نیوز: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے نیب سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کے نمائندے انوار حسین نے حاضری مکمل کرائی، حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حمزہ شہبازبیٹی کے علاج کی غرض سے بیرون ملک میں ہیں،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے نیب سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔