اسلام آباد: ڈاکوؤں نے سستہ آٹا بیچنے والے تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

Mar 07, 2023 | 11:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے ترامڑی میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں  ڈاکوں نے تاجر سے ڈھائی لاکھ روپے چھین لیے۔

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سستہ آٹا بیچنے والے تاجر سے ڈھائی لاکھ روپے چھین لیے جس ہر تاجر عبداللہ نے مزاحمت کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  شہر بھر میں ڈاکوں کی تلاش میں فوری ناکے لگا دئیے ۔

ڈکیتی پر کورال اور شہزاد ٹاؤن تھانوں کی پولیس میں ٹھن گئی ،علاقے کی حدود کی تعین کی جا رہی ہے ۔علاقے کے مکینوں نے پولیس کی اس بے حسی پر شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ لاہور روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ایل پی جی کے تاجر سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئےتھے۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں مسلح ڈاکو دوکان میں داخل ہوئے اور عامر نامی تاجر سے پہلے موبائل اور بعد میں نقدی بھی چھین لی تھی۔ 

مزیدخبریں