جنرل ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

Mar 07, 2023 | 11:12 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سرکاری اسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز کی موجودگی کاانکشاف، لاہور جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا  ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق نوسر باز انتظامی ڈاکٹر کی کرسی پر براجمان تھا۔ہسپتال سٹاف نے شک گزرنے پر پوچھ گچھ کی تو اس پر نوسر باز گھبرا گیا ۔ ملزم شرافت علی اتحاد پارک چونگی امر سدھو کا رہائشی ہے ۔ایم ایس جنرل ہسپتال نے ملز م کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کو درخواست دیدی ہے۔ملزم شرافت علی اے ایم ایس ایڈمن کے دفتر کو استعمال کرتا رہا ہے اور  خود کو ڈی ایم ایس بتاتا تھا۔

واضح رہے کہ  جنرل اسپتال کےبعد میو اسپتال سےبھی   جعلی ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کاشان کرامت نامی جعلی ڈاکٹر سفید کوڑ اور سٹیتھو سکوپ لگا کر مریض چیک کر رہا تھا۔ سکیورٹی سپروائزر کےوزٹ کےدوران عملہ کو شک ہوا۔شاہدرہ کا رہائشی   کاشان کرامت نامی ملزم  کو پکڑ کا پولیس کے حوالے کر دیا۔ میو ہسپتال کے ایم ایس نے عملہ کو شاباش دی۔  پولیس نے جعلی ڈاکٹر کو پکڑ کر ملزم کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں