پیرس فیشن ویک میں گھوڑوں کی انٹری

پیرس فیشن ویک میں گھوڑوں کی انٹری

ایک نیوز: پیرس فیشن ویک میں ماڈلز سے پہلے گھوڑوں کی انٹری نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سطح پر منعقد ہونے والے فیشن ویک میں  ماڈلز کا منفرد انداز تو  ناظرین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہا لیکن اسکے ساتھ ساتھ اس بار فیشن ویک میں جانوروں کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے  دلچسپ انداز  بھی اپنایا گیا۔ فیشن ویک  میں چمڑے کے بغیر اور ماحول دوست اشیا سے تیار ملبوسات  کی نمائش کی گئی تھی  جنہیں پہن کر ماڈلز ریمپ  پر واک کرتی نظر آئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس فیشن ویک میں  ایک ماڈل نے آگ لگے ہوئے لباس میں ریمپ واک کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ماڈل کا لباس فائر پروف ہوگا جس کی وجہ سے اس نے باآسانی آتشزدہ لباس میں واک کی، ماڈل کا چہرہ مکمل طور پر چھپا ہوا تھا یوں واضح نہیں ہوسکا کہ یہ خاتون ماڈل ہے یا مرد۔