ایک نیوز: بھارتی شہر احمد آباد میں زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے 1 دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 2013-14 ایشیز سیریز کے دوران 91 ہزار 112 تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا لیکن اب یہ ریکارڈ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ٹوٹنے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 9 مارچ کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا اور احمد آباد کا یہ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ وینیو ہے۔ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس لیے کہاجارہا ہے کہ احمد آباد ٹیسٹ میچ میں 1 لاکھ سے زائد افراد کے دیکھنے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی فینز کی بھی بڑی تعداد میں احمد آباد پہنچ رہے ہیں جس کے پیش نظر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا ریکارڈ کئی ہزار کے فرق سے ٹوٹ جائے گا۔
واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 2 ایک سے برتری حاصل ہے۔