سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے متعدد ارکان گرفتار

Mar 07, 2023 | 10:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم جماعتوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے  جس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشنز  کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد سے تفتیش جاری ہے۔حکام کےمطابق یہ ملزمان کراچی میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں اور  مشتبہ پائے جانے والوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے تاکہ ان کی مانیٹرنگ تیز کی جا سکے۔

واضح رہے کہ  لاہور خودکش حملے میں 36افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردکو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد اکمل سے سی ٹی ڈی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیاتھا۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد ، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کیے گئے تھے۔ ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد کے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف  ہوا تھا ۔راولپنڈی سول لائن میں دو ہزار نو میں خودکش حملہ ہوا تھا حملے کے دوران چھتیس افراد شہید ہوئے تھے۔

مزیدخبریں