ایک نیوز: ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔شب برأت پر تمام شہروں کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا، شب بیداری ہوگی اور رات بھر عبادات اور نوافل بھی ادا کیے جائیں گے۔
فرزندان اسلام آج شب برأت کے اجتماعات میں اللہ کے حضور گناہوں سے توبہ، ملک اور قوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی اور اپنے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے لئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔