ایک نیوز: پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی لیگ کے کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ اسکین کے بعد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی انگلی کا ایکسرے آج رات کیا جائے گا۔ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے ٹیم کی ضرورت کیلئے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی اور سرفراز احمد نے انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی۔
منیجر کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹ کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی ہے۔ سرفراز نے مشکل وقت میں 25 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ کے بعد سرفراز احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلی ٹھیک ہے، ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کیلئے جاؤں گا۔ میچ میں بہت غلطیاں کی ہیں ہمیں اس کو دیکھنا پڑے گا، بقیہ میچزجیتنے کی کوشش کریں گے، پشاور زلمی کے 4 مقابلے باقی ہیں۔