مہندر سنگھ دھونی نے کونسا بزنس شروع کردیا ؟

Mar 07, 2023 | 06:20 AM

ایک نیوز :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد نیا بزنس شروع کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی ریٹائرمنٹ کے بعد وقتاً فوقتاً کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے ہیں ،پہلے انہوں نے اپنے مویشیوں کے فارم ہاؤس بنائے اب وہ نئی پلاننگ کررہے ہیں ۔ رانچی کے سینبو میں واقع فارم ہاوس میں دھونی کی نئی پلاننگ کی تیاری پچھلے سات ماہ سے چل رہی تھی، ایم ایس دھونی کے زراعتی صلاح کار روشن کمار نے بتایا کہ رانچی کے سینبو میں واقع 43 ایکڑ کے فارم ہاوس میں دھونی اب بڑے پیمانے پر مچھلی پالنے کی تیاری کرچکے ہیں ۔
دنیا اب دھونی کو جلد ہی مچھلی پالنے والے کے طور پر دیکھنے جارہی ہے ۔ رانچی میں دھونی کے سینبو میں واقع فارم ہاوس میں دھونی نے مچھلی پالنے کیلئے دو تالاب بنوائے ہیں، جس میں 8000 مچھلیوں کا زیرا سات مہینے پہلے چھوڑا گیا تھا ۔ اب مچھلیاں تیار ہوچکی ہیں ۔ یہ مچھلیاں آدھا کلو سے ڈیڑھ کلو کے درمیان کی ہوچکی ہیں ان دونوں تالابوں میں روہو، کتلا اور تیلپیا مچھلیاں پالی گئی ہیں ۔
دھونی اس وقت آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ جب وہ واپس رانچی لوٹیں گے تو آپ انہیں اپنے فارم ہاوس میں فشنگ کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے ۔
ان تالابوں کی نگرانی کی ذمہ داری ایک خاص ٹیم کو دی گئی ہے ۔ ان مچھلیوں کو صبح اور شام کھانا دیا جاتا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ آئی پی ایل کے بعد دھونی جلد رانچی لوٹنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے فارم ہاوس کے دونوں تالابوں میں فشنگ کریں گے ۔

مزیدخبریں