ثانیہ مرزا کی فرح خان ، یوراج سنگھ کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا کی فرح خان ، یوراج سنگھ کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل
کیپشن: ثانیہ مرزا کی فرح خان ، یوراج سنگھ کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

ایک نیوز :ہندوستان کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بالی ووڈ کوریو گرافراور فلم ساز فرح خان اور کرکٹریوراج سنگھ  کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ثانیہ مرزا نے ٹینس کو الوداع کہہ دیا ،اپنے علاقے حیدرآبادمیں انہوں نے اس حوالے سے پارٹی کا انعقاد کیا الوداعی پارٹی میں اے آر رحمان، مہیش بابو، ہما قریشی، فرح خان، عرفان خان، سائنا نہوال اور یووراج سنگھ جیسی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

پارٹی کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں کوریوگرافر اور ہدایت کار فرح خان  ثانیہ مرزا، سائنا نہوال، عرفان خان اور یوراج سنگھ کو ’او انتاوا‘ کے ہک اسٹیپس سکھارہی ہیں ۔یہ ویڈیوسائنا نہوال نے شیئر کی جس پر ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ پر فوری ردعمل دیا  اور اسےری ٹویٹ کیا ، انہوں نے وائرل ڈانس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، "آنے کے لیے شکریہ اور زیادہ اہم بات یہ کہ رقص۔یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئی ۔